پٹنہ17جون(آئی این ایس انڈیا)
ر نیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ(ڈی آر آئی)کی ٹیم نے ہند۔ نیپال سرحد پر واقع
بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے ساٹھی تھانہ تحت وسنت پور گاؤں میں آج صبح
ایک گھر میں چھاپہ ماری کرکے 37کلو گرام غیر قانونی منشیات چرس کے ساتھ ایک
باپ اور اس کے بیٹے کو پکڑ لیا۔ڈی آر آئی پٹنہ کی ٹیم نے خفیہ معلومات کی
بنیاد پر مسلح سرحدی دستہ(ایس ایس بی)، نرکٹیا گنج کے تعاون سے وسنت پور
گاؤں میں آج صبح دھرو یادو کے گھر میں چھاپہ ماری کرکے 37کلو گرام چرس
برآمد
کیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں دھرو یادو اور اس کے بیٹے لورک
یادو کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کئے جانے کے بعد انہیں عدالتی حراست
میں بھیجنے کے لئے مقامی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔والد اور بیٹے نے
پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ پیدل چل کر مال ڈھونے والوں کی مدد
سے چرس کی کھیپ پڑوسی ملک نیپال سے منگاتے ہیں اور اسے ہریانہ اور پنجاب
بھیجا کرتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دو بوریوں میں 20پیکٹوں میں رکھے چرس کی
اس کھیپ کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریبا 37لاکھ روپے ہے۔